28 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان، تشدد کے ساتھ ساتھ جاری آپریشن

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک رہائشی مکان کے باہر دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا علی الصبح فاروقیہ کے علاقے میں ایک تاجر کے گھر کے باہر ہوا اور بارودی مواد کے دھماکے سے گھر کی دیوار اور گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ادھر صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں منگھوپیر کے علاقے ناکا چوک کے قریب  پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے  ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے  ہے۔  پاکستان میں تشدد و بم دھماکوں کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس ملک کے مختلف شہروں منجملہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مسلح افراد اور دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران ابتک درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

.......

/169